پشاور،پختون ایس ایف کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  پشاور،پختون ایس ایف کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جس پر انکے حق مین مطالبات درج تھے مظاہری کی قیادت مرکزی چیئرمین خق نواز مرکزی جنرل سیکرٹری عمران مہمند، صوبائی چیرمین جمشید وزیر،پشاور یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری ملک حسنین،اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے صدر خورشید خان اور کثیر تعداد میں دیگر طلباء نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے باعث طلبہ کیوالدین معاشی لبد حالی کا شکار ہے جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے انکا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پشاور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیسوں میں معافی کی جائے جبکہ سالانہ سسٹم میں 50فیصد اور سمسٹر فیس پورا معاف کرنے سمیت یونیورسٹیوں کو جلد از جلد ایس او پیز کیساتھ کھول دئے جائے اور طلبا یونینز کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -