گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد گرفتار

گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد گرفتار
گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد ثاقب، عبدالمالک اور مجاہد اقبال شامل ہیں۔
دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔