وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج دن 12بجے ہوگا،اجلاس میں کئی وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے،کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں عیدالاضحی پر کورونا کا پھیلاوَ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل کی تقری کی منظوری دی جائے گی،وفاقی کابینہ پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی تقری کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں تمام ڈویژن میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -