لاہورہائیکورٹ،آکسیجن سلنڈر کی قلت اورمہنگے داموں فروخت کیخلاف متفرق درخواست دائر

لاہورہائیکورٹ،آکسیجن سلنڈر کی قلت اورمہنگے داموں فروخت کیخلاف متفرق ...
لاہورہائیکورٹ،آکسیجن سلنڈر کی قلت اورمہنگے داموں فروخت کیخلاف متفرق درخواست دائر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آکسیجن سلنڈر کی قلت اورمہنگے داموں فروخت کیخلاف لاہورہائیکورٹ میںمتفرق درخواست دائرکردی گئی،جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عدالتی نوٹس کے بعد کورونا سے بچاﺅ کی بہت سی ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں ،مافیا نے آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو آکسیجن سلنڈر کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کاحکم دے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -