لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،جس سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے ۔

موسم کاحال بتانے والے محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،اٹک،جہلم، چکوال ، راولپنڈی،مری ٹیکسلا ،نارووال اورسیالکوٹ میں بھی بادل خوب برس سکتے ہیں جبکہ لاہور،گجرات ،گوجرانوالہ اورمیانوالی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کامزید کہناہے کہ لیہ، بھکر،ملتان ،ڈی جی خا ن اوربہاولپور میں بھی بادل زور سے برس سکتے ہیں ،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گاجبکہ کراچی میں ہلکی بارش اور سکھر میں گردآلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

مزید :

اہم خبریں -ماحولیات -علاقائی -پنجاب -لاہور -