کے الیکٹرک کی نااہلی،کراچی میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا

کے الیکٹرک کی نااہلی،کراچی میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 ...
کے الیکٹرک کی نااہلی،کراچی میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث کراچی میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا،جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق حکومت دعوﺅں کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ،گیس کی کمی اورفرنس آئل کی عدم دستیابی کے بعد بن قاسم پاور سٹیشن کی خرابی بہانہ بن گئی ،ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ یونٹ کی خرابی سے 130 میگاواٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے ،کے الیکٹرک کابجلی کی بے تحاشا بندش کو لوڈمینجمنٹ کانام دینے پر اصرار ہے ۔

کے الیکٹرک نے کئی علاقوںمیں لوڈشیڈنگ کادورانیہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ بڑھادیا،شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا،لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے کی بجلی بندش جاری ہے۔

اورنگی ،سرجانی ،بلدیہ ،سعید آباد، مواچھ گوٹھ ،گڈاپ کے مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے،گلشن حدید ،پپری معیدو گوٹھ سمیت ملیر کے گوٹھوں میں بجلی نایاب ہے ،لانڈھی اورکورنگی کے مختلف سیکٹرز میں بھی بجلی کی بندش ہے۔

نارتھ ناظم آباد ،نصرت بھٹو کالونی سمیت شاہراہ نور جہاں کے اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی بندہے،گولیمار ،گلبہار ،فردوس کالونی ،رضویہ بھی بجلی بندش نے عوام کا جینا دوبھرکردیا،گلستان جوہر کے مختلف بلاکس ،پہلوان گوٹھ ،بھٹائی آباد اور صفوراکے علاقوں میں بھی بجلی کی بندش جاری ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک کاکہناہے کہ بی کیو پی ایس ون کے ایک یونٹ پر ٹیکنیکل ہے جس کی وجہ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 130 میگاواٹ کمی کاسامنا ہے ،ترجمان کاکہناہے کہ چند کم نقصانات والے علاقوں میں عارضی لوڈمینجمنٹ ہو گی ،لوڈمینجمنٹ کاشیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے ،فرنس آئل کی فراہمی کیلئے وزارت توانائی سے رابطے میں ہیں ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -