دفاع کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور، جدید سینسرز اور ہتھیاروں پر مبنی سیلف پروٹیکشن اور ٹرمینل ڈیفنس سسٹم سے لیس جدید ترین جنگی جہاز"یرموک" بحری بیڑے کا حصہ بن گیا

دفاع کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور، جدید سینسرز اور ہتھیاروں پر مبنی ...
 دفاع کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور، جدید سینسرز اور ہتھیاروں پر مبنی سیلف پروٹیکشن اور ٹرمینل ڈیفنس سسٹم سے لیس جدید ترین جنگی جہاز

  

کراچی(ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے لئے تعمیرکردہ جدید کارویٹ پی این ایس یرموک کو بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

پاک بحریہ کے لئے تعمیر کردہ جدید کارویٹ پی این ایس یرموک کو بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا، اس حوالے سے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں تقریب منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت پاک بحریہ کے لئے اہم سنگ ہے، بحری بیڑے میں جدید کارویٹ کی شمولیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی طاقت کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ یہ جہاز پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے اقدامات کے ذریعے خطے میں پائیدار بحری توازن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

واضح رہے کہ پی این ایس یرموک جدید سینسرز اور ہتھیاروں پر مبنی سیلف پروٹیکشن اور ٹرمینل ڈیفنس سسٹم سے لیس جدید ترین جنگی جہاز ہے جس کی تعمیر ڈامین شپ یارڈز رومانیہ میں کی گئی ہے۔ یہ جہاز بیک وقت مختلف قسم کے بحری آپریشنز سر انجام دینے اور ایک ہیلی کاپٹر اور بغیر پائلٹ فضائی جہاز (یو اے وی) لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، دوسرا کارویٹ پی این ایس تبوک رواں سال کے آخر تک پاکستان بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -