آئی ایم ایف کا رکا ہوا پروگرام بحال کروانے کیلئے حکومت ایک اور شرط ماننے کو تیار، سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں

آئی ایم ایف کا رکا ہوا پروگرام بحال کروانے کیلئے حکومت ایک اور شرط ماننے کو ...
آئی ایم ایف کا رکا ہوا پروگرام بحال کروانے کیلئے حکومت ایک اور شرط ماننے کو تیار، سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی تجویز کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے سالانہ انکریمنٹ ختم ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا 6 ارب ڈالر کا رکا ہوا پروگرام بحال کروانے کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط ماننے پر آمادگی ظاہر کردی جس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر سے سالانہ انکریمنٹ ختم ہونے کا امکان ہے۔

چینل ذرائع کا کہنا ہے کہ اصلاحات کمیشن نے سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں، دسمبر میں تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ نہیں ملے گا اور آئی ایم ایف کی شرط پر دسمبر میں بنیادی تنخواہ نہ بڑھانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی تجویز ہے کہ بنیادی تنخواہ پر انکریمنٹ کی بجائے تنخواہیں منجمد کردی جائیں اور تنخواہوں میں اضافہ کے بجائے الائونسز میں معمولی اضافہ کیا جائے، جب کہ سالانہ انکریمنٹ میڈیکل، ہائوس رینٹ اور دیگر الاونسز پر دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پے رولز کے مطابق بنیادی پے اسکیل پر تعینات ملازم ریٹائرمنٹ تک اسی بنیادی تنخواہ پر رہے گا، اس اقدام سے حکومت ریٹائرمنٹ کے وقت کم پنشن ادا کرے گی اس اقدام سے الاونسز انتہائی کم مقدار میں بڑھیں گے۔

چینل ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پنشن کا بوجھ کم ہوجائے گا اور ریٹائرمنٹ کے وقت حکومت کم بنیادی تنخواہ پر ہی پینشن کیلکولیٹ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری وزارت خزانہ اس تجویز کے حامی ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -