ارکان اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کاحل اورترقیاتی سکیموں کی جلدتکمیل اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

ارکان اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کاحل اورترقیاتی سکیموں کی جلدتکمیل اولین ...
ارکان اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کاحل اورترقیاتی سکیموں کی جلدتکمیل اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کے ارکان بھی میرے ساتھی ہیں ، ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ارکان اسمبلی کے علاقوں کے مسائل کاحل اورترقیاتی سکیموں کی جلدتکمیل اولین ترجیح ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض اور احسان اللہ ٹوانہ نے ملاقات کی،جس میں حلقوں کے مسائل اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ ارکان صوبائی اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کے ارکان بھی میرے ساتھی ہیں ، ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مسائل کاحل اورترقیاتی سکیموں کی جلدتکمیل اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا،حکومت سابق دورکی خرابیوں کودورکررہی ہے،ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔