سعودی عرب میں نمازِ عید کی ادائیگی کی اجازت، لیکن کتنی مساجد میں؟

سعودی عرب میں نمازِ عید کی ادائیگی کی اجازت، لیکن کتنی مساجد میں؟
سعودی عرب میں نمازِ عید کی ادائیگی کی اجازت، لیکن کتنی مساجد میں؟

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں عید کے حوالے سے نئی حکومتی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق  سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس صرف  چند مساجد میں عید نماز کی اجازت ہوگی جب کہ ماضی کی طرح اس بار کھلے میدان میں عید نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزارت اسلامی امور و دعوت و تبلیغ شیخ عبداللطیف الشیخ نے ہدایات جاری کی ہیں اس حوالے سے ان تمام مساجد میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے جہاں نماز کی ادائیگی ہوگی۔

نمازی حضرات صرف انہی چند مساجد میں ہی جاسکیں گے اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں صرف کچھ مساجد میں عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ تمام مساجد اور شہریوں پر لازم ہوگا کہ حکومت کی طے کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مہم میں تیزی لائی جارہی ہے۔ کھلے میدانوں میں نماز عید کی ادائیگی سے منع کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -