پاکستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں میں کمی کے حوالے سےعالمی ادارے کی رپورٹ بھی آگئی

پاکستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں میں کمی کے حوالے سےعالمی ادارے کی رپورٹ ...
پاکستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں میں کمی کے حوالے سےعالمی ادارے کی رپورٹ بھی آگئی

  

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضو ں میں یومیہ کمی کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ بھی آگئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے بارہ جولائی کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ کیسز میں ہوئی۔

بی بی سی کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے کہ پاکستان میں یکم مئی سے 12 جولائی تک کے اعداد و شمار کی روشنی میں یہ نظر آ رہا ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور جون کے پہلے تین ہفتوں میں جو تیزی نظر آئی تھی، اب وہ بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔

اسی رپورٹ میں دیکھا جائے تو نظر آتا ہے کہ اموات میں کمی ضرور آئی ہے لیکن اس میں اتنی تیز رفتاری نہیں ہے۔

اگر صرف جولائی کی بات کی جائے تو پاکستان میں اب تک اس ماہ 800 سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں اور ملک میں شرح اموات ابھی بھی 2.28 کے قریب ہے۔

خیال رہے پاکستان میں اس وقت تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 5318 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک یہاں ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 533 ہو گئی ہے، پنجاب میں 87 ہزار 43 ، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 486، بلوچستان میں 11 ہزار 185، اسلام آباد میں 14 ہزار 108، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 671 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 599 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -