احتساب عدالت،سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کی بریت کی درخواست مسترد

احتساب عدالت،سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کی بریت کی درخواست مسترد
احتساب عدالت،سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کی بریت کی درخواست مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آبادنے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نیب ریفرنس سے متعلق کیس میں نامزد ملزم سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم کی بریت کی درخواست مستردکردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے پردائرنیب ریفرنس میں سابق سیکرٹری قانون ارشدفاروق فہیم کی بریت درخواست پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزم کی بریت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ارشدفاروق فہیم کی بریت درخواست مستردکرتے ہوئے ملزم کاٹرائل جاری رکھنے کاحکم دے دیا۔واضح رہے کہ ملزمان پرادویات کی قیمتیں بڑھاکرایک ارب روپے کی کرپشن کاالزام ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -