شادی ہال ایسوسی ایشن کا ہال کھولنے کا اعلان مگر کب سے ؟

شادی ہال ایسوسی ایشن کا ہال کھولنے کا اعلان مگر کب سے ؟
شادی ہال ایسوسی ایشن کا ہال کھولنے کا اعلان مگر کب سے ؟

  

کراچی(ویب ڈیسک) شادی ہال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ شہر قائد میں دو اگست 2020 سے شادی ہالوں کو کھول دیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلان شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندہ افراد نے کیا ہے۔شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندہ افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ گزشتہ ایک گھنٹے سے کمشنر کراچی کے دفتر میں بیٹھے ہیں لیکن کسی نے بھی ان سے ملاقات نہیں کی ہے۔

چینل ذرائع کے مطابق شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندہ افراد کا مو¿قف ہے کہ وہ مزدوروں کو بھوکا مرنے نہیں دیں گے۔عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث جن کاروبار کو بند کیا گیا ہے ان میں شادی ہال بھی شامل ہیں۔شادی ہال مالکان کی جانب سے تسلسل کے ساتھ یہ موقف اپنایا جاتا رہا ہے کہ وہ ایس او پیز کے ساتھ اپنا کاروبار کھولنا چاہتے ہیں جس کے لیے حکومت اورانتظامیہ ان سے بات چیت کرے تاہم اس ضمن میں تاحال کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -