شاہین ایئرلائنز کا ڈائریکٹر گرفتار، سی ای او کیخلاف بھی مقدمہ

شاہین ایئرلائنز کا ڈائریکٹر گرفتار، سی ای او کیخلاف بھی مقدمہ
شاہین ایئرلائنز کا ڈائریکٹر گرفتار، سی ای او کیخلاف بھی مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزام میں شاہین ایئرانٹرنیشنل کے ڈائریکٹر کو گرفتارکرلیا۔
ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکایت پر شاہین ایئرانٹرنیشنل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ شاہین ایئر کے چیف ایگزکٹیو آفیسر اور ڈائریکٹر سمیت 15 افراد کے خلاف درج کیاگیا تھا۔
چینل زرائع کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تفتیش کے لیے ڈائریکٹرشاہین ایئرکو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکایت پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمہ کردیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکایت کے مطابق شاہین ایئرانٹرنیشنل نے مارچ 2018 سے لے کر اب تک ادائیگیاں نہیں کی ہیں۔ معاوضوں اورمحصولات کی عدم ادائیگی سے قومی خزانے کو 1اعشاریہ 4 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دوملزمان سے پوچھ گچھ کے لیے کینیڈین حکام سے بھی رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس نے دوملزمان سے 500 کینیڈین ڈالربرآمد کیے تھے۔ خیال رہے کہ سال 2018 میں شاہین ائیر لائن کے ملکی اور بین الاقوامی فلائٹس آپریشنز ایک ارب 40 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند کردیے گئے تھے۔