" میں نے سپیکر شپ کی پیشکش مسترد کردی تھی اور زرداری کو کہا تھا کہ ہمارے درمیان عدم اعتماد ہے ، یوسف رضاگیلانی گواہ ہیں کہ۔۔۔ " ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کھول کر بول پڑیں

" میں نے سپیکر شپ کی پیشکش مسترد کردی تھی اور زرداری کو کہا تھا کہ ہمارے ...

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سندھ کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا عدالت میں اپنا مو¿قف دینے کے لیے تیار ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں میزبان اور سینئر صحافی عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ذوالفقارمرزاجے آئی ٹی رپورٹ پبلک ہونے پرخوش ہیں تاکہ سب کچھ واضح ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خاونڈ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا ہمیشہ سے مو¿قف رہا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دعویٰ کیا کہ جب اسپیکر شپ کی مجھے پیشکش ہوئی تھی تو میں نے مسترد کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے گواہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اس ضمن میں کہا کہ میں نے اس وقت آصف زرداری کو کہا تھا کہ ہمارے درمیان عدم اعتماد ہے۔پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو کہا تھا کہ میں مستعفی ہونا چاہتی ہوں تو انہوں نے مجھے روکا تھا۔

پی پی کی قیادت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریے کو ہی ختم کردیا ہے۔جی ڈی اے کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں نے پی پی کو اس وقت چھوڑا تھا جب وہ سندھ میں حکمران تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوگ گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیپا ٹائٹس کا شکار ہو رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -