‘ٹک ٹاک’ کو بند کرنے کے لیے درخواست دائر

‘ٹک ٹاک’ کو بند کرنے کے لیے درخواست دائر
‘ٹک ٹاک’ کو بند کرنے کے لیے درخواست دائر

  

ملتان (ویب ڈیسک) ملتان ہائیکورٹ بینچ میں سماجی رابطوں کی مشہور ایپ ‘ٹک ٹاک’ پر پابندی عائد کرنے کیلئے ایک درخواست دائر کر دی گئی ہے۔جسٹس امیر بھٹی نے درخواست پر چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے سے تین ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار شہباز احمد نے اپنے وکلا عمیر رزاق بھٹی اور فیصل اقبال کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔

اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ٹک ٹاک’ آئین پاکستان کی اسلامک دفعات، بنیادی انسانی حقوق اور رازداری کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ‘ٹک ٹاک’ ویب سائٹ اسلامی ضابطہ حیات کی بھی خلاف ورزی ہے. ٹک ٹاک نوجوان لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کا بھی باعث بن رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -