نجکاری کمیٹی میں وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی شمولیت کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت کونوٹس جاری

نجکاری کمیٹی میں وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی شمولیت کیخلاف درخواست پروفاقی ...
نجکاری کمیٹی میں وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی شمولیت کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت کونوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نجکاری کمیٹی میں وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی شمولیت کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادمیں نجکاری کمیٹی میں وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی شمولیت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس عامرفاروق نے(ن)لیگ کی درخواست پرسماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 25 اپریل 2019 کوکابینہ نجکاری کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ آپ کہہ رہے کمیٹی میں قومی اسمبلی کے ممبران ہونے چاہییں؟،محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ کمیٹی میں 3 ممبران قومی اسمبلی کے ممبرنہیں،کابینہ کمیٹی کے ممبران کاممبرپارلیمنٹ ہوناضروری ہے،کابینہ کاممبر 2 حلف اٹھاتاہے لیکن مشیرکاصرف نوٹیفکیشن ہوتاہے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ یہاں بہت سارے کیسزایک ہی نوعیت کے زیرالتواہیں،عدالت نے مشیرادارہ جاتی اصلاحات، مشیرتجارت ،مشیر خزانہ،سیکریٹری کابینہ ڈویژن،سیکریٹری خزانہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیااورسماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔