"عزیر بلوچ پی ٹی آئی کا حصہ تھا اور عمران خان کو علم تھاکہ جلسوں میں۔۔۔" حبیب جان نے حکومتی جماعت کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا

"عزیر بلوچ پی ٹی آئی کا حصہ تھا اور عمران خان کو علم تھاکہ جلسوں میں۔۔۔" حبیب ...

  

لاہور(ویب ڈیسک) لیاری میں عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے۔ عمران خان کو ہر چیز کا علم تھا۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ لندن میں نعیم الحق سے بھی ملاقات ہوئی جبکہ فیصل واوڈا ٹیلی فون پر بات کرتے رہے، اس کے علاوہ موجودہ گورنر سندھ سے بھی رابطہ رہا، مگر اب وہ یہ باتیں تسلیم نہیں کرتے۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ کمیشن میں جب بلایا گیا تو ساری تفصیلات دونگا۔ عزیر بلوچ تحریک انصاف کا حصہ تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ جلسے اور دھرنوں کے عادی نہیں تھے۔ عمران خان کے جلسے میں عزیر بلوچ کے لوگ لیاری اور ملیر سے لوگ جاتے تھے۔ عمران خان کو ہر چیز کا علم تھا کہ جلسوں میں کون لوگ آتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں فیصل واوڈا اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پوچھ لیا جائے۔ فیصل واوڈا لیاری کے لوگوں کو بریانی کے ڈبے بھی دیتے تھے۔ عبدالشکور کی سپورٹ میں عزیر بلوچ کی ٹیم زیادہ تھی۔ اگر عبدالشکور انکارکریں گے تو میں ثبوت بھی دونگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -