ہائیکورٹ کی زمین بیچیں گے نہ لیزپردیں گے،چیف جسٹس قاسم خان کے ہائیکورٹ میں موبائل سگنلزکی بندش اورٹاورنہ لگانے کیخلاف درخواست پر ریمارکس

ہائیکورٹ کی زمین بیچیں گے نہ لیزپردیں گے،چیف جسٹس قاسم خان کے ہائیکورٹ میں ...
ہائیکورٹ کی زمین بیچیں گے نہ لیزپردیں گے،چیف جسٹس قاسم خان کے ہائیکورٹ میں موبائل سگنلزکی بندش اورٹاورنہ لگانے کیخلاف درخواست پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں موبائل سگنلزکی بندش اورٹاورنہ لگانے کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ کی زمین بیچیں گے نہ لیزپردیں گے،آپکی موبائل کمپنی ہے،حل ڈھونڈیں،سگنل کامسئلہ حل کرناہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں موبائل سگنلزکی بندش اورٹاورنہ لگانے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہائیکورٹ احاطے میں موبائل ٹاورلگانے کی اجازت دی جائے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہائیکورٹ کی زمین بیچیں گے نہ لیزپردیں گے،آپکی موبائل کمپنی ہے،حل ڈھونڈیں،سگنل کامسئلہ حل کرناہے۔
عدالت نے استفسار کیاکہ وفاقی وزیرآئی ٹی اورچیئرمین پی ٹی اے موجودہیں؟،وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ وفاقی وزیرکابینہ میٹنگ کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے،چیئرمین پی ٹی اے عدالت میں موجودہیں،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ غلطی نہیں،آپ نے عدالت کوگمراہ کرنے کی کوشش کی،یہ تو توہین عدالت ہے۔
عدالت نے استفسار کیاکہ وفاقی وزیر نے توخودجواب پردستخط کیے،انہوں نے دیکھانہیں؟،وفاقی حکومت کے وکیل وزیرکے مبہم جواب پرجواب جمع کرائیں،وفاقی وزیراورچیئرمین پی ٹی اے نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہاکہ وفاقی وزیر کے جواب میں تضادہے،وفاقی وزیر نے لکھا ہے ایشو کودیکھنے کااختیارنہیں،دوسری جانب وفاقی وزیرنے ہی متعلقہ حکام کوخط بھی لکھا،وفاقی وزیرکے نمائندے نے غلطی کااعتراف کرلیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر کوئی غیر قانونی کام ہو رہا ہے تو ایف آئی اے کارروائی کرے ،آن لائن امتحانات ہو رہے ہیں لیکن سگنلز کی وجہ سے بہت مسائل آ رہے ہیں ،وفاقی وزیر کو بتا دیں کہ آئندہ عدالت میں غلط بیانی کی کوشش کی تو کارروائی ہو گی ،لاہور ہائیکورٹ میں موبائل سگنل کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔