انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی معیشتوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو گیاہے اور اس وقت 166 روپے 95 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے اچھی خبریں آ رہی ہیں کیونکہ آج بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری ہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 36 ہزار 618 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور اس وقت 100 انڈیکس 266 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں جاری مثبت رجحان پر سرمایہ کار حضرات اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 20 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک 16 لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔کورونا کے 1 ہزار 979 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ایک روز میں مزید 50 اموات ہوئیں جس کے نتیجے میں مجموعی اموات کی تعداد 5320 ہوگئی۔ملک بھر میں 733 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور 1820 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جبکہ اس وقت 4 ہزار مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید :

بزنس -