" پلازمہ تھراپی کے ذریعے علاج ہوا اور 9 دن ہسپتال گزرے، میرا بیٹا بھی۔۔۔" کورونا سے صحت یابی کے بعد شاہ محمود قریشی بھی بیماری پر کھل کر بول پڑے

" پلازمہ تھراپی کے ذریعے علاج ہوا اور 9 دن ہسپتال گزرے، میرا بیٹا بھی۔۔۔" ...

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا علامات ظاہر ہوئیں تو میں نے تمام اہم میٹنگز منسوخ کر دیں، میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بخار اور جسم میں درد کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کیا تھا، ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری ڈاکٹرز سے مشورہ کیا اور علاج شروع کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے پلازمہ تھراپی کے ذریعے میرا کورونا وائرس کا علاج کیا،میں 9 دن تک اسپتال میں زیر علاج رہا،میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ضرور ہوگی، جس نے لوگوں کو لوٹا ہے اسے کٹہرے میں لانا ضروری ہے، وقت آگیا ہے کہ مجرم اب بے نقاب ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -