پہلا وزیر قانون کون تھا؟جس کو قائداعظم نے لگایا تھا ؟،چیف جسٹس ہائیکورٹ کا مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر وکیل سے استفسار

پہلا وزیر قانون کون تھا؟جس کو قائداعظم نے لگایا تھا ؟،چیف جسٹس ہائیکورٹ کا ...
پہلا وزیر قانون کون تھا؟جس کو قائداعظم نے لگایا تھا ؟،چیف جسٹس ہائیکورٹ کا مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر وکیل سے استفسار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیاکہ پہلا وزیر قانون کون تھا؟جس کو قائداعظم نے لگایا تھا ،بتائیں !آپ بار کے سینئر ممبر ہیں،یہ کتناعجیب ہے آپ نہیں جانتے پہلا وزیر قانون کون تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ بہت اہم چیزیں ہیں ہم دنیا میں رہتے ہیں ،کیا یہ عدالت قائداعظم کو ڈس اون کردے؟۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں مندر کی تعمیر کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار ایڈووکیٹ چودھری تنویر اختر کی جانب سے دلائل دیئے گئے ،وکیل تنویر اختر نے کہاکہ مندر اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ہے ہی نہیں ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ماسٹر پلان میں کوئی سیکٹر نہیں ،آپ ہمارا بنی گالہ والا فیصلہ پڑھ لیں ،یہیں سے پتہ چلتا ہے آپ کے پاس کوئی گراﺅنڈ نہیں ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ماسٹر پلان میں صرف یہ لکھاہے شہر کو کس طرح بنایاجائے گاآپ کس طرح متاثر ہیں ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ پہلا وزیر قانون کون تھا؟جس کو قائداعظم نے لگایا تھا ،بتائیں !آپ بار کے سینئر ممبر ہیں،یہ کتناعجیب ہے آپ نہیں جانتے پہلا وزیر قانون کون تھا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ بہت اہم چیزیں ہیں ہم دنیا میں رہتے ہیں ،کیا یہ عدالت قائداعظم کو ڈس اون کردے؟۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ بہت عجیب ہے آپ تاریخ نہیں جانتے ،ہم نے بھی صرف قائداعظم کی تصویریں لٹکادی ہیں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -