جہانگیر ترین آج کل لندن میں کیا کر رہے ہیں اور کہاں پر ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

جہانگیر ترین آج کل لندن میں کیا کر رہے ہیں اور کہاں پر ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی
جہانگیر ترین آج کل لندن میں کیا کر رہے ہیں اور کہاں پر ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین حکومت کی جانب سے شوگر کمیشن رپورٹ جاری ہونے کے فوری بعد پاکستان سے اپنے چارٹر طیارے میں برطانیہ پہنچے تھے اور وہ پانچ ہفتے سے ہمپشائر کنٹری میں واقع اپنے گھر پر ہی مقیم ہیں۔
مقامی اخبار ” جنگ نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ان کی سرگرمیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن انتہائی قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں کیں۔ترین نے لندن سے 60 میل دور اپنے کنٹری ہوم سے لندن کے چار دورے سینٹرل لندن میں ڈاکٹر کے پاس معائنے کیلئے کیے لیکن انہوں نے غلط وجوہ سے خبروں میں آنے سے بچنے کیلئے سیاست دانوں سے ملاقات سے گریز کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی برطانیہ اور دیگر جماعتوں کے متعدد افراد نے ملاقات کیلئے ترین کو پیغامات بھیجے لیکن انہوں نے ملاقاتوں یا وسیع رابطوں سے گریز کیا اور پس منظر میں رہنے کو ترجیح دی۔
ان کی میڈیکل ہسٹری سے واقفیت رکھنے والے ایک ذریعے نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سے اپنے علاج کیلئے اکثر لندن آتے رہے ہیں اور انہوں نے اپنی صحت پر توجہ دینے کیلئے لاک ڈاﺅن دورانیے کا فائدہ اٹھایا۔ ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کو کینسر کا عارضہ تھا جس سے وہ کامیابی سے صحتیاب ہو گئے تاہم ایک اور سنگین حالت کیلئے انہیں لندن میں ایک سپیشلسٹ سے باقاعدہ چیک اپ اور علاج کی ضرورت رہتی ہے۔ذریعے نے ترین کی اس بیماری کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن تصدیق کی کہ یہ شدید نوعیت کی ہے اور اس کے مناسب علاج کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -