کورونا وائرس، سردیوں میں کیا ہوسکتا ہے؟ برطانوی ماہرین نے خبردار کردیا

کورونا وائرس، سردیوں میں کیا ہوسکتا ہے؟ برطانوی ماہرین نے خبردار کردیا
کورونا وائرس، سردیوں میں کیا ہوسکتا ہے؟ برطانوی ماہرین نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری مگر پہلی سے زیادہ خطرناک لہرآسکتی ہے جس سے ملک میں 120000 سے زائد ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق جب ان سائنسی ماہرین سے کہا گیا کہ اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی کوئی قابل فہم صورت بتائیں تو ان کے اندازے کے مطابق اس وائرس سے جنوری اور فروری میں برطانیہ کے ہسپتالوں میں 24500 سے 251000 ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

ابھی تک برطانیہ میں اس وائرس سے 44830 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جولائی میں ماہانہ اموات کی تعداد کم ہو کر 1100 ہو گئی۔ اس اندازے میں لاک ڈاؤن، علاج یا ویکسین کو مد نظر نہیں رکھا گیا ہے۔

سائنسدان اس بات سے متفق ہیں کہ اگر وقت پر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں تو پھر اس خطرناک صورتحال میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق سرد موسم میں یہ وائرس زیادہ پھیلتا ہے۔ ماہرین کی رائے میں سردیوں میں برطانیہ کا صحت کا نظام زیادہ دباؤ میں رہے گا۔