حج کے دوران مکہ میں غیرمجاز داخلے پر" سزا " کا اعلان کردیا گیا

حج کے دوران مکہ میں غیرمجاز داخلے پر" سزا " کا اعلان کردیا گیا
حج کے دوران مکہ میں غیرمجاز داخلے پر

  

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج کے دوران میں مکہ مکرمہ میں مقررہ اجازت نامے کے بغیر داخل ہونیوالے افراد پر 10 ہزار ریال فی کس جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ جرمانے کا اطلاق 19 جولائی سے ہوگا اور یہ ضابطہ2 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔اگر کوئی شخص مکہ مکرمہ میں غیر مجاز داخلے کی پابندی کی دوبارہ خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو اس کو دگنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور یہ رقم 20 ہزار ریال ہوگی۔وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا کہ وہ اس سال حج سیزن کے لیے جاری کردہ ہدایات کی پاسداری کریں۔اس نے واضح کیا کہ سکیورٹی افسر مسجد الحرام اور دوسرے مقدس مقامات کی جانب جانے والی شاہراہوں پر فرائض انجام دیں گے اور مخصوص عرصے کے دوران میں مقدس مقامات میں داخلے کی کسی بھی کوشش کی نگرانی کریں گے۔

مزید :

عرب دنیا -