پاکستان نے تین پائلٹس اور 5 انجینئرز سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں ، یہ کون ہیں اور نام کہاں سے آئے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان نے تین پائلٹس اور 5 انجینئرز سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں ، یہ کون ہیں ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بحرین کی سول ایوی ایشن نے پاکستانی پائلٹس اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے لائسنس کی تصدیق اور تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن پاکستان کو خط لکھ دیا ہے ۔

بحرین سی اے اے نے سول ایوی ایشن پاکستان سے اپنے خط میں درخواست کی ہے کہ پائلٹ چوہدری غفور ثاقب، محمد مبشر خان اور ملک عمران الطاف کے لائسنس کی تصدیق کی جائے۔بحرین سی اے اے کا کہنا ہے کہ 5 پاکستانی ایئر کرافٹ انجینئرز کے لائسنس کی بھی تصدیق کر کے رپورٹ دی جائے۔ان فلائٹ انجینئرز میں جاوید اقبال ملک، محمد جنید خان، دانش افضل، عرفان فیروز اور محمد شاہد امرون شامل ہیں۔

سی اے اے بحرین نے درخواست کی ہے کہ سی اے اے پاکستان فوری تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرے۔بحرین کی سول ایوی ایشن کا خط ملنے کے بعد ڈی جی سی اے اے پاکستان نے ان 3 پائلٹس اور 5 انجینئرز سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید :

قومی -