غیر ملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے درجنوں پاکستانی پائلٹوں کو خوشخبری مل گئی

غیر ملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے درجنوں پاکستانی پائلٹوں کو خوشخبری مل ...
غیر ملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے درجنوں پاکستانی پائلٹوں کو خوشخبری مل گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی اے اے نے غیرملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے 21 پائلٹس کو کلیئرقراردیدیا،سول ایوی ایشن نے 21 لائسنس کے لائسنس کو تحقیقات کے بعد اصل قراردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے نے غیرملکی ایئرلائنز میں کام کرنے والے 21 پائلٹس کو کلیئرقراردیدیا،سلام ایئرلائنز کے 18 اورہانگ کانگ ایئرلائنز کے 3 پائلٹس کی تصدیق کردی گئی ،سول ایوی ایشن نے 21پائلٹس کے لائسنس کو تحقیقات کے بعد اصل قراردیا۔

سی اے اے نے کہاکہ پائلٹس کے لائسنس اصلی ہیں ،ان پائلٹس کے نام 262 مشکوک لائسنس کی فہرست میں نہیں ہیں ،ای میل کے ذریعے عمان اورہانگ کانگ ایوی ایشن انتظامیہ کو آگاہ کردیاگیا۔

واضح رہے کہ عمان اور ہانگ کانگ کی ایوی ایشن اتھارٹیز نے جعلی لائسنس کا ایشو سامنے آنے پر پاکستانی پائلٹس کو کام سے روک دیا تھا اور پاکستانی متعلقہ اتھارٹی سے پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات کاکہاتھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -