پاکستان کی ایک اور کامیابی، زراعت کے شعبہ میں انقلاب کی نوید

پاکستان کی ایک اور کامیابی، زراعت کے شعبہ میں انقلاب کی نوید
پاکستان کی ایک اور کامیابی، زراعت کے شعبہ میں انقلاب کی نوید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ایک اور انقلابی ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی۔ زرعی شعبے کی ترقی کے لیےنئی ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے دو قسم کےنئےڈرونز متعارف کروادیئے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ’یہ دونوں زرعی ڈرونزپاکستان میں تیار کیے گئے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرونز 16لیٹر پیسٹی سائیڈ18منٹ تک اسپرے کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔

فواد کے مطابق پہلے پورا کھیت اسپرےکیاجاتا ہے اب سنسرز بتاتے ہیں کہ فصل کےکس حصے کو بیماری ہےاور صرف اس حصے پر اسپرے ہوتی ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ کھیت کی مکمل مانیٹرنگ کی صلاحیت سےلیس ڈرونز زراعت میں نیا انقلاب ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -