مناہل ملک کے بعد ایک اور نوجوان ٹک ٹاک سٹار ” ثناءشیخ “ کی مبینہ قابل اعتراض تصاویر لیک ہو گئیں, سوشل میڈیا پر ہنگامہ

مناہل ملک کے بعد ایک اور نوجوان ٹک ٹاک سٹار ” ثناءشیخ “ کی مبینہ قابل اعتراض ...
مناہل ملک کے بعد ایک اور نوجوان ٹک ٹاک سٹار ” ثناءشیخ “ کی مبینہ قابل اعتراض تصاویر لیک ہو گئیں, سوشل میڈیا پر ہنگامہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چند دن قبل معروف ٹک ٹاک سٹار ” مناہل ملک “ کی قابل اعتراض تصویر لیک ہوئی تھی جس نے ہر کسی کو سکتے میں مبتلا کر دیاہے اور اس کے بعد مناہل ملک کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے گولیاں کھاتے ہوئے دھمکی بھی دی تاہم اب ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ ایک اور ٹک ٹاک سٹار کی مبینہ فحش تصاویر لیک ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر لوگ اپنی ویڈیوز بنا کر ٹیلنٹ لوگوں کو دکھاتے ہیں جو کہ بیشتر لوگوں کا ذریعہ معا ش بھی بنا ہے اور شہرت بھی ملی تاہم اس کے کئی نقصانات بھی سامنے آ رہے ہیں ۔ ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک کے بعد اب ٹک ٹا ک سٹار ” ثناءشیخ ‘ کی بھی مبینہ طور پر فحش تصاویر لیک ہو گئیں ہیں اور اس حوالے سے ٹویٹر پر ہنگامہ سا بھی برپا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ثناءشیخ کی مبینہ فحش تصاویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ تصاویر اپنے موبائل سے خود برہنہ حالت میں بنائی ہیں تاہم یہ کس طرح لیک ہوئیں اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے اور نہ ہی ٹک ٹاک اداکارہ کی جانب سے کوئی تردید کی گئی ہے ۔

چند دن قبل مناہل ملک کی تصاویر لیک ہوئیں اور اس کے بعد مبینہ طور پر ثناءشیخ کی ہو گئیں لیکن یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک اور ثناءشیخ کی جانب سے ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بنائی گئیں جوکہ انہوں نے اپنے اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کیں ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ دونوں نہ صرف ایک دوسرے کو جانتی ہیں بلکہ ان میں دوستی کا تعلق بھی ہے ۔

ثناءشیخ کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ کا جائزہ لیا جائے تو یہ معلوم ہوتاہے کہ وہ کافی مشہور سٹار ہیں کیونکہ ان کے سات لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور 602 ملین لائکس ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -