نسل پرستانہ ریمارکس، کرکٹ کلب کے چیئرمین کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گیا

نسل پرستانہ ریمارکس، کرکٹ کلب کے چیئرمین کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گیا
نسل پرستانہ ریمارکس، کرکٹ کلب کے چیئرمین کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں نسل پرستانہ ریمارکس پر مانچسٹر میں کرکٹ کلب کے چیئرمین کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گیا جس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں موجود کرکٹ کلب ’رمسبوتم‘ کے چیئرمین اور خزانچی روڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہامر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سیاہ فام لوگوں کے بارے میں بار بار انتہائی غیر مناسب الفاظ استعمال کر رہے تھے جس پر مختلف حلقوں کی طرف سے شکایات کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق مختلف حلقوں کی جانب سے شکایات اور دباﺅ کے باعث انہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا ہے جبکہ کلب کے نئے چیئرمین کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -