خوشخبری، چینی مین لینڈ پر کرونا وائرس کا کوئی نیا مقامی کیس سامنے نہیں آیا

خوشخبری، چینی مین لینڈ پر کرونا وائرس کا کوئی نیا مقامی کیس سامنے نہیں آیا
خوشخبری، چینی مین لینڈ پر کرونا وائرس کا کوئی نیا مقامی کیس سامنے نہیں آیا

  

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی صحت کمیشن نے منگل کے روز کہا ہے کہ سوموار کے روز چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 3نئے مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تینوں کیسز درآمدی ہیں، مین لینڈ پر کوئی مقامی کیس سامنے نہیں آیا۔قومی صحت کمیشن نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ سوموار کے روز کوئی مشتبہ کیس یا اس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔شنگھائی میں 3درآمدی کیسز سامنے آئے ہیں۔

سوموار کے روز کل 26افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔سوموار تک مین لینڈ پر مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 83ہزار605 تک پہنچ گئی جن میں سے 297مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 3شدید بیمار ہیں۔کمیشن نے کہاہے کہ مجموعی طور پر 78ہزار674 افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 4ہزار634 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوموار کے روز نوول کرونا وائرس کے 3نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل مصدقہ درآمدی کیسز کی تعداد 1ہزار982ہوگئی ہے، ان درآمدی کیسز میں سے 1ہزار897 کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 85ہسپتالوں میں ہیں، درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔کمیشن نے کہا کہ 5افراد کے تاحال اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے جن میں سے 2بیرون ملک سے آئے ہیں۔کمیشن کے مطابق 3ہزار267 قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں،سوموار کے روز 508 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔

سوموار کے ہی روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے 5نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں جوکہ تمام بیرون ملک سے آئے ہیں جبکہ کسی بھی بغیر علامات والے کیس کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں شامل نہیں کیا کمیشن نے کہا کہ بغیر علامات والے 110کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 87بیرون ملک سے آئے ہیں۔سوموار تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 8ہلاکتوں سمیت 1ہزار521مصدقہ کیسز، مکائو خصوصی انتظامی علاقہ میں 46مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت 451مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 1ہزار217مریض،مکا ئوخصوصی انتظامی علاقہ میں 45جبکہ تائیوان میں 440صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کئے جاچکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -