افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والا چرس سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، کتنی چرس تھی اور اس کی مالیت کیا بنتی ہے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والا چرس سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، کتنی چرس تھی ...
افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والا چرس سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، کتنی چرس تھی اور اس کی مالیت کیا بنتی ہے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ نے چمن بارڈر کے راستے افغانستان سے پاکستان چرس کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

کراچی کسٹمز ہاؤس سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اکبر جان کی نگرانی میں پاکستان کسٹمز کی ایک خصوصی ٹیم نے افغانستان سے پاکستان آنے والی مال بردار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور اس سلسلے میں گزشتہ رات کسٹمز کی ٹیم نے چمن بارڈر کے قریب ایک دس وہیلر ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تو نامعلوم ملزمان تیز رفتاری سے آگے نکل گئے اور تعاقب کرنے پر ملزمان ٹرک کو کچھ فاصلہ پر روک کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ کسٹمز نے ٹرک کو تحویل میں لے کر مکمل تلاشی لی توٹرک میں بنائے گئے خصوصی خفیہ خانوں سے اعلیٰ قسم کی لگ بھگ ایک ٹن چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 20 کروڑ 70 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ چرس اور ٹرک کو ضبط کرکے مفرور ملزمان کےخلاف کسٹم اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -