امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے تقریبا 60ہزار نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے تقریبا 60ہزار نئے کیسز ...
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے تقریبا 60ہزار نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے

  

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں پیر کے روز گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نوول کرونا وائرس کے 59ہزار222نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 60 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 411 اموات کی اطلاعات ملی ہیں جس سے ملک میں کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 35ہزار582 تک پہنچ گئی ہے۔نوول کرونا وائرس مرض میں اضافہ کے باعث کچھ امریکی ریاستوں کو انسداد وبائی مرض کے سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وبائی امراض کےسرکردہ ماہر انتھونی فاچی نے پیر کے روز کہا ہے کہ امریکہ کو نئے نوول کرونا وائرس مرض میں اس لئے اضافہ کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ملک مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔فاچی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے تاحال نوول کرونا وائرس عالمی وبا کا اختتام شروع ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ہے جبکہ سائنسدان ابھی تک اس وائرس کی ممکنہ ادویات اور ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -