برقع پوش ملزم نے چار بچوں پر تیزاب پھینک دیا،ملزم گرفتار

برقع پوش ملزم نے چار بچوں پر تیزاب پھینک دیا،ملزم گرفتار
برقع پوش ملزم نے چار بچوں پر تیزاب پھینک دیا،ملزم گرفتار

  

رحیم یار خان (آئی این پی ) استاد نے اپنے ہی شاگردوں پر تیزاب پھینک کر جھلسا دیا، لوگوں نے موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے حق ٹاو¿ن میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ملزم نے گلی میں کھیلنے والے چار بچوں پر تیزاب ڈال کر انہیں شدید زخمی کردیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے4بچوں پر تیزاب پھینکا ہے، بچوں کو فوری طبی امداد کیلیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صادق آباد پولیس کے مطابق ملزم بچوں کو پڑھاتا تھا اور بچوں ساتھ سختی کرنے پر والدین کی جانب سے اسے بچوں کو ہراساں کرنے سے منع کیا گیا تھا جس کا اس کو رنج تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ہے کہ ملزم واردات کرنے کیلئے برقع پہن کرآیا اور گلی میں کھیلنے والے چار بچوں پرتیزاب پھینک دیا اور فرار ہونے کی کوشش کی، اہل محلہ نے تعاقب کے بعد ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -