قطر رواں سال عالمی سنوکر چیمپین شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی کرے گا

قطر رواں سال عالمی سنوکر چیمپین شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی ...
قطر رواں سال عالمی سنوکر چیمپین شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی کرے گا

  

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر رواں سال عالمی سنوکر چیمپئن شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی کرے گا، اگلے برس عالمی جونیئر سنوکر چیمپئن شپ کے مقابلوں کیلئے آسٹریلیا اور روس نے میزبانی کی پیشکش بھی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سنوکر چیمپین شپ کی میزبانی قطر کو دینے کا فیصلہ انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن ( آئی بی ایس ایف) کی ٹیلی کانفرنس میں کیا گیا۔ ایشین کنفیڈریشن بلیرڈ اینڈ سپورٹس کے سینئر نائب صدر اور پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ نے ٹیلی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ٹیلی کانفرنس میں قطر نے رواں سال انٹرنیشنل ایونٹس مقابلوں کی میزبانی کی پیشکش کی اور اس کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق نومبر، دسمبر میں عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں مینز، ویمنز اور ماسٹر ایونٹس قطر کے شہر دوحہ میں ہوں گے جبکہ عالمی بلئیرڈ چیمپئن شپ کی میزبانی بھی قطر کو مل گئی۔

دوسری جانب آئی بی ایس ایف ٹیم اور سکس ریڈ بال چیمپئن شپ بھی دبئی سے قطر منتقل کردی گئی ہے، قطر اسی سال عالمی انڈر 18 اور ورلڈ انڈر 21 چیمپئن شپ کی بھی میزبانی کرے گا۔ اسی سال نومبر دسمبر میں آئی بی ایس ایف کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی قطر میں ہوگا جس کے بعد آئی بی ایس ایف کے الیکشن 2020ءبھی ہوں گے۔

مزید :

کھیل -