انکوائری بند، شہبازشریف کے لیے سب سے بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے لیے خوشخبری آگئی ہے اور چیئرمین نیب کی زیرصدارت ہونیوالے ایگزیکٹو بورڈ ک اجلاس میں شہبازشریف،احدچیمہ کیخلاف ایل ڈی اےسٹی کرپشن کیس بندکرنےکی منظوری دیدی گئی تاہم نوازشریف کیخلاف رائیونڈ کرپشن کیس کھولنے کی اجازت دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈکااجلاس ہوا جس دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہناتھاکہ 466ارب ریکورکرکےخزانہ میں جمع کرائے، نیب کی ترجیح میگاکرپشن کیسزمنطقی انجام تک پہنچاناہے،بدعنوانی کےخاتمہ اورکرپشن فری پاکستان کیلئےکوشاں ہیں،قانون اپناراستہ خودبنائےگا،مفروراوراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئےاقدامات کیےجائیں گے۔
اجلاس کے دوران لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کےافسران، پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ کمپنی کےافسران اور انوائرمنٹ مینجمنٹ کمپنی،پنجاب انڈسٹریل کمپنی کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ۔ شہبازشریف،احدچیمہ کیخلاف ایل ڈی اےسٹی کرپشن کیس بندکرنےکی منظوری دی گئی جبکہ سابق ایم پی اے شیخ اعجازاحمد،سابق رکن پنجاب اسمبلی مہرحامدرشیدشہبازشریف،سرتاج عزیز،رانااقبال کیخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دی گئی ۔ بورڈ نے رائیونڈ روڈ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دیدی اور نیب نے قرار دیا ہے کہ نوازشریف نےسرکاری فنڈزسےگھرکی سڑک بنائی۔