پی ایس ایل5 کے ٹکٹ ری فنڈ کے پہلے مرحلے میں اب تک کتنی رقم شائقین کو واپس کر دی گئی؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

پی ایس ایل5 کے ٹکٹ ری فنڈ کے پہلے مرحلے میں اب تک کتنی رقم شائقین کو واپس کر دی ...
پی ایس ایل5 کے ٹکٹ ری فنڈ کے پہلے مرحلے میں اب تک کتنی رقم شائقین کو واپس کر دی گئی؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں بارش سے متاثرہ اور کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر تماشائیوں کے ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کے ری فنڈ کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اب تک ایک کروڑ روپے شائقین کو واپس لوٹا دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے دو مراحل میں پی ایس ایل فائیو کے میچز کے ٹکٹ ری فنڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا پہلا مرحلہ پیر کوشروع ہوا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر کراوڈ کے منعقد ہونے والے 5 میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے نہ ہونے والے میچ کے ٹکٹ ری فنڈ کئے گئے۔

پہلے روز مجموعی طور پر 9 ہزار 181 ٹکٹ واپس ہوئے اور ان ٹکٹوں کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 9 ہزار 50 روپے بنتی ہے۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق ٹکٹوں کی واپسی کا پہلا مرحلہ پانچ اگست تک جاری رہے گا اور دوسرے مرحلے کا آغاز چھ اگست سے ہوگا جس دوران ملتوی ہونے والے پلے آفس اور فائنل کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پی سی بی کو مجبوری کے تحت پی ایس ایل کے آخری پانچ میچز بغیر تماشائیوں کے کروانے پڑے تھے جبکہ کوالیفائرز اور پلے آف کو پہلے سیمی فائنلز میں تبدیل اور پھر بعد میں ان میچز کو بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔ بورڈ ملتوی ہونے والے میچز نومبر میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے اور ری شیڈول ہونے کی صورت میں ان میچز کے ٹکٹ از سر نو فروخت کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -