پنجاب میں میرج ہال کب سے کھولے جائیں گے؟ کنواروں کیلئے خوشخبری آ گئی

پنجاب میں میرج ہال کب سے کھولے جائیں گے؟ کنواروں کیلئے خوشخبری آ گئی
پنجاب میں میرج ہال کب سے کھولے جائیں گے؟ کنواروں کیلئے خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی کے منتظر لوگوں کیلئے خوشخبری ہے کہ پنجاب حکومت نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے میرج ہال کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کی بہتری پر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ نے اپنے وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی جس دوران میرج ہالز کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات اور شادی ہالز کھولنے کے امور پربات چیت کی گئی۔اس حوالے سے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا سے ہر شعبہ متاثر ہوا لیکن اللہ کا شکر ہے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے میرج ہال ایسوسی ایشن کے وفد کو یہ معاملہ کابینہ کمیٹی اور این سی او سی کے اجلاس میں اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور قوی امید ہے کہ اچھی خبر ملے گی، میرج ہال انڈسٹری سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے جبکہ کاروبار اور صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنا وزیراعظم کا ویژن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام کو معاشی مشکلات اور کورونا کی وبا سے بچانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے ان کی سمارت لاک ڈاﺅن پالیسی بھی نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے، کاروبار بند کرنے کا شوق نہیں لیکن کورونا سے بعض کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوئے تاہم وبائی صورتحال بہتر ہوتے ہی بندر کاروبار بھی کھول دیں گے، میرج ہالز کی بندش سے مشکلات آئیں جن کے ازالے کیلئے ٹیکسوں میں ریلیف دیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -