سونا سستا ہوگیا

سونا سستا ہوگیا
سونا سستا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں تنزلی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی کے بعد 1794 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ اس کمی کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں اور یہاں فی تولہ سونا 350 روپے سستا ہوگیا ہے۔ منگل کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 900 روپے رہی جبکہ 10 گرام سونا 300 روپے کی کمی کے ساتھ 93 ہزار 664 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید :

بزنس -