”جاﺅ! جو مرضی کرو“ پی سی بی نے کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کو کھلی چھٹی دیدی، سپن باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد نے پروگرام میں کیا ذمہ داریاں نبھائیں؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ میں شامل سابق کرکٹرز کو میڈیا پر سرگرمیوں کی کھلی آزادی مل گئی ہے اور قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد ایک ٹی وی پروگرام کے میزبان بھی بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو ڈسپلن کی پابندیوں میں جکڑ کر رکھتا ہے اور ان پر بے ضرر انٹرویوز دینے پر بھی پابندی ہے جبکہ دورہ انگلینڈ سے قبل سوشل میڈیا کے استعمال پر احتیاطی تدابیر بھی ازبر کرائی جا چکی ہیں لیکن دوسری جانب مینجمنٹ میں شامل سابق کرکٹرز کو کھلی آزادی حاصل ہے۔
دورہ انگلینڈ کیلئے سپن باﺅلنگ کوچ مقرر کئے جانے والے مشتاق احمدایک ٹی وی شو کے میزبان بن گئے جنہوں نے حال ہی میں محمد حفیظ اور محمد عامر کے انٹرویز کئے ہیں، محمد عامر سینٹرل کنٹریکٹ پانے والوں کی فہرست سے باہر ہیں جبکہ بچے کی پیدائش کے پیش نظر دورہ انگلینڈ سے بھی معذرت رکھی ہے جنہوں نے انٹرویو میں ہلکے پھلکے انداز میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کے سوالات کے جواب دئیے۔
دوسری جانب باﺅلنگ کوچ وقار یونس کے متواتربھارتی میڈیا پر انٹرویوز آ رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے بھارتی ٹیم اور کرکٹرز کی کھل کر تعریفیں بھی کی ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سوالات بھی اٹھائے گئے کہ بھارت کے سابق کرکٹرز پاکستان ٹیم اور کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے بخل سے کام لیتے ہیں۔
وقار یونس قومی ٹیم کے کوچ ہونے کے باوجود بھارتی میڈیاکو مرچ مصالحہ فراہم کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں، ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا بھی اپنایو ٹیوب چینل ہے جس پر وہ وقتاً فوقتاً ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔