کرپشن دیمک سے بڑا ناسور،ملکی لٹیروں کے خلاف احتساب کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے:نیلم حیات ملک

کرپشن دیمک سے بڑا ناسور،ملکی لٹیروں کے خلاف احتساب کا شکنجہ مزید سخت کیا ...
کرپشن دیمک سے بڑا ناسور،ملکی لٹیروں کے خلاف احتساب کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے:نیلم حیات ملک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئرونگ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اوررکن پنجاب اسمبلی ںیلم حیات ملک نےکہاہےکہ کرپشن دیمک سےبڑاناسوراورملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہےجسےجڑسےاکھاڑناہوگا،کڑاحتساب ملکی بقااورترقی کیلئےانتہائی ضروری ہے،ملکی لیٹروں کے خلاف احتساب کی کارروائی کو مزید سخت کرکے قومی دولت کو جلدواپس لایا جائے۔

اینٹی نارکوٹیکس فورس پنجاب کےچیف کوآرڈینیٹر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری فواد رسول بھلرسےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےنیلم حیات ملک نےکہاکہ جن لوگوں نےملکی دولت کو لوٹااوروطن عزیز کو اِن بدترین حالات تک پہنچایا وہ کسی رعایت کےمستحق نہیں،احتساب کےادارے مجرموں کا واویلا سننے اور اِن لٹیروں کے دباؤ میں آنے  کی بجائے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کا جلد انتظام کریں،حکومت قومی احتساب کے اداروں کو کسی سیاسی دباؤ میں نہیں آنے دے گی۔ انہو ں نے کہاکہ احتساب سے بچنے کیلئے ریاستی اداروں پر الزام تراشی قوم برداشت نہیں کرے گی، قوم اِن لیٹرے سیا سی یتیموں کی حقیقت جان چکے ہیں وہ ان کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -