”سعودی عرب میں عیدالاضحی کی نماز چھوٹی مساجد میں بھی ادا ہو گی اور۔۔۔“ مملکت میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی

”سعودی عرب میں عیدالاضحی کی نماز چھوٹی مساجد میں بھی ادا ہو گی اور۔۔۔“ ...
”سعودی عرب میں عیدالاضحی کی نماز چھوٹی مساجد میں بھی ادا ہو گی اور۔۔۔“ مملکت میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں رواں سال عید الاضحی کی نماز جامع مساجد کے علاوہ متعدد چھوٹی مساجد میں بھی ادا کی جائے گی اور اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے پیر 13 جولائی کو ہدایت جاری کی ہیں جس کے تحت چھوٹی مساجد کو عید الاضحی کی نماز کیلئے احتیاطی تدبیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اسلامی امور نے مملکت کے تمام 13 صوبوں میں قائم وزارت کی شاخوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ موجودہ وبائی ماحول میں عید الاضحی کی نماز عید گاہ میں ادا نہ کرائیں اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے مقررہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کی جائے۔

مملکت بھر میں مساجد کی تعمیر، تزئین اور انتظامات کے جملہ امور وزارت اسلامی امور کے تحت آتے ہیں۔ مخیر افراد اپنے طور پر مساجد قائم کرکے ان کے انتظام کی باگ ڈور وزارت ہی کے سپرد کردیتے ہیں۔ ائمہ، خطبہ، موذن اور صفائی عملے کی تقرری وزارت ہی جانب سے کی جاتی ہے۔وزارت اسلامی امور نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور دعوتی ویب سائٹس کے ذریعے تمام نمازیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضوابط کی پابندی کریں۔

مزید :

عرب دنیا -