ریٹائرمنٹ کی عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ،سینیٹ میں بڑی آواز بلند،حکومت سے جواب مانگ لیا گیا 

ریٹائرمنٹ کی عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ،سینیٹ میں بڑی ...
ریٹائرمنٹ کی عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ،سینیٹ میں بڑی آواز بلند،حکومت سے جواب مانگ لیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھاتے ہوئے  حکومت سے جواب مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے پر حکومت سے جواب مانگتے ہوئے سینیٹ میں سوال اور توجہ دلاو نوٹس جمع کر دیا۔توجہ دلاؤ نوٹس میں سینیٹر رحمان ملک نےوزیرخزانہ سے پنشن و ریٹائرمنٹ عمر کے متعلق سینیٹ کو اگاہ کرنے کامطالبہ کرتےہوئےکہاکہ حکومت سینیٹ میں واضح کرے کہ کیاسرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمرمیں کمی وماہانہ پنشن خاتمہ کرنےجارہی ہے؟ کیاسرکاری ملازمین کی ماہانہ پنشن ختم کرنےکا کوئی منصوبہ زیرغور ہے؟اگر حکومت کوئی ایسا اقدام اٹھانے جا رہی ہے تو سینیٹ کو تفصیلات دی جائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ 

ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمے کے فیصلے کی صورت میں سخت مخالفت و احتجاج کرونگا،اسطرح کا فیصلہ مہنگائی و معاشی مشکلات سے دوچار سرکاری ملازمین کے لئے یہ ایک بم شیل ثابت ہوگا، حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس طرح کے ناپسندیدہ و غریب دشمن فیصلے نہ لے،اگر ایساکیا گیا تو اس کے خلاف مہم شروع کرنے والا پہلا شخص ہوںگا ،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے،پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کی پنشن روکنے کے لئے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میں سرکاری ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی۔

ا