"ووٹ کو عزت دو "کے نعرے لگانے والے۔۔۔ ہمایوں اختر خان نےایسا سوال اٹھا دیا کہ ن لیگی قیادت گھبرا جائے گی 

"ووٹ کو عزت دو "کے نعرے لگانے والے۔۔۔ ہمایوں اختر خان نےایسا سوال اٹھا دیا کہ ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نےکہاہےکہ اپوزیشن حکومت کے خلاف پراپیگنڈے اور الزام تراشیوں کے ذریعے اپنی کرپشن پرپردہ ڈالنا چاہتی ہے، احتساب کا عمل روک کر ملک و قوم کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا""ووٹ کو عزت دو"" کے نعرے لگانے والے تحریک انصاف کو ملنے والے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق ہمایوں اخترخان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے، الگ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی جانب عملی پیشرفت ہے،مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کا کارکردگی کے میدان میں تحریک انصاف کی حکومت سے کوئی مقابلہ نہیں، ماضی کے ادوار میں دونوں جماعتوں کی قیادت نے ملک کے نام پر اپنی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نا مسائد حالات اور گھمبیر چیلنجز کے باوجود ملک کو آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں، اداروں میں جس طرح کے بیگاڑ ہیں،اُن پر پردہ ڈالنا ملک کی خدمت نہیں بلکہ انہیں سامنے لا کر اصلاحات کے ذریعے دور کر کے ہی درست سمت میں گامزن ہو ا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر جس طرح کے کرپشن چارجز ہیں وزیر اعظم عمران خان پر اس طرح کا ایک بھی الزام نہیں،دونوں جماعتوں کے رہنما اور اراکین بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ عمران خان ایماندار شخصیت ہیں اور پاکستان کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -