جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری اور کینسر کے درمیان گہرا تعلق، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری اور کینسر کے درمیان گہرا تعلق، ...
جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری اور کینسر کے درمیان گہرا تعلق، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایچ پی وی ایک ایسی بیماری ہے جو جنسی تعلق سے دوسرے شخص کو منتقل ہوتی ہے۔ اب اس مرض کے متعلق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایک تشویشناک انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ایچ پی وی وائرس مردوں میں پراسٹیٹ کینسر اور کینسر کی دیگر اقسام کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی سائنسی تحقیق میں ایچ پی وی اور کینسر کے درمیان تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے لیے آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو ساﺅتھ ویلز کے سائنسدانوں نے اسی موضوع پر ہونے والی گزشتہ 26تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جیمز لیوسن کا کہنا تھا کہ ”ہم نے تحقیق میں پراسٹیٹ کینسر کے ایسے 22فیصد کیسز کا پتہ چلایا جن کا سبب ایچ پی وی وائرس بنا تھا۔ اس دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ وائرس نہ صرف پراسٹیٹ کینسر بلکہ عضو مخصوصہ میں کینسر کے ٹیومرز سمیت دیگر کئی اقسام کے کینسر کا بھی سبب بنتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -