دوران پرواز ایئرہوسٹس کو جہاز کے ٹوائلٹ میں کاغذ کا ٹکڑا مل گیا، اس پر کیا لکھا تھا؟ دیکھتے ہی افراتفری پھیل گئی، ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز ایئرہوسٹس کو جہاز کے ٹوائلٹ میں کاغذ کا ٹکڑا مل گیا، اس پر کیا ...
دوران پرواز ایئرہوسٹس کو جہاز کے ٹوائلٹ میں کاغذ کا ٹکڑا مل گیا، اس پر کیا لکھا تھا؟ دیکھتے ہی افراتفری پھیل گئی، ہنگامی لینڈنگ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ریان ایئر کی پولینڈ سے آئرلینڈ جانے والی پرواز میں عملے کو کاغذ کا ایک ٹکڑا مل گیا جس پر ایسی بات تحریر تھی کہ طیارے میں افراتفری مچ گئی اور پائلٹ ہنگامی طور پر برطانیہ میں لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ پرواز پولینڈ کے شہر کراکوو سے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن جا رہی تھی جس سے ملنے والی اس پرچی پر لکھا تھا کہ طیارے میں دھماکہ خیز مواد ہے اور دوران پرواز جہاز تباہ ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پرچی ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ برطانوی شہر سٹین سٹیڈ کے ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا اور وہاں ہنگامی لینڈنگ کر دی۔ پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل ہی جب کنٹرول ٹاور کو اس واقعے کے متعلق بتایا تو برطانوی ایئرفورس کے دو لڑاکا طیاروں نے جا کر اس مسافر طیارے کا گھیراﺅ کر لیا اور اسے اپنی تحویل میں سٹین سٹیڈ ایئرپورٹ لے کر آئے۔ ایئرپورٹ پر طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی لیکن اس سے کچھ برآمد نہ ہوا اور کئی گھنٹے کی تاخیر سے پرواز ڈبلن روانہ ہو گئی۔ حکام کے مطابق اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -