24 سالہ حاملہ یوٹیوب سٹار لڑکی کی موت، اس سے چند روز قبل ویڈیو میں کیا کہا تھا؟ دیکھ کر دل پگھل جائے

24 سالہ حاملہ یوٹیوب سٹار لڑکی کی موت، اس سے چند روز قبل ویڈیو میں کیا کہا تھا؟ ...
24 سالہ حاملہ یوٹیوب سٹار لڑکی کی موت، اس سے چند روز قبل ویڈیو میں کیا کہا تھا؟ دیکھ کر دل پگھل جائے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 24سالہ حاملہ یوٹیوب سٹار کی گزشتہ روز موت واقع ہو گئی جس نے اپنی موت سے چند دن قبل ایک ویڈیو میں اپنے حمل بارے کچھ ایسی باتیں کہی تھیں کہ سن کر ہر کسی کا دل پگھل جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس نوعمر لڑکی کا نام نکول تھا جو آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔ اس نے مرنے سے چند دن قبل ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ ”میرے حمل کی سب سے بری بات یہ ہے کہ میں پہلے کی نسبت بہت زیادہ جذباتی ہو گئی ہوں۔ اب میں ایک لمحے میں خوش ہوتی ہوں اور اگلے ہی سیکنڈ رونے لگتی ہوں۔ میرا حمل ٹھیک جا رہا ہے لیکن جذبات اپنی عروج پر ہیں۔“

نکول مزید کہتی ہے کہ ”چوبیس گھنٹے میرا سانس اکھڑا اکھڑا سا رہتا ہے۔ میں کمرے میں ایک سے دوسری طرف جاﺅں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں مرنے لگی ہوں۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرا بچہ مجھے کھا رہا ہے۔“رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کے چند دن بعد ہی نکول کی موت واقع ہو گئی اور اس کی کوکھ میں پرورش پاتا اس کا بیٹا بھی دنیا میں آنے سے پہلے ہی اپنی ماں کے ساتھ دنیا سے چلا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -