”یونس خان کے آنے سے کیمپ میں بہت فرق پڑا ہے“ یونس خان بلے بازوں کو سکھانے کے علاوہ کیا کر رہے ہیں؟ شان مسعود نے انکشاف کر دیا

”یونس خان کے آنے سے کیمپ میں بہت فرق پڑا ہے“ یونس خان بلے بازوں کو سکھانے کے ...
”یونس خان کے آنے سے کیمپ میں بہت فرق پڑا ہے“ یونس خان بلے بازوں کو سکھانے کے علاوہ کیا کر رہے ہیں؟ شان مسعود نے انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ یونس خان کے آنے سے کیمپ میں بہت فرق پڑا ہے کیونکہ وہ بیٹسمینوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ باﺅلرز کی بیٹنگ پر بھی کام کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اوپنر شان مسعود نے بتایا کہ ووسٹر میں قومی ٹیم کا اچھا قیام رہا اور موجودہ حالات میں شاندار سہولیات ملیں، تین ماہ لاک ڈاﺅن کے بعد یہاں آنا، کھیلنا اور ٹریننگ کرنا اچھا رہا۔ ڈربی میں بھی بائیو سیکیور ماحول ہے اور یہاں بھی اچھا آغاز ہوا ہے، بحیثیت اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنا ٹارگٹ ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز انگلینڈ سیریز دیکھنے کا فائدہ ہو رہا ہے ابھی ہمارے پاس ٹائم ہے، انگلینڈ کے پاس ریزرو میں بھی بہت سے کھلاڑی ہیں جنہیں ابھی موقع نہیں ملا ہے۔ پاکستان ٹیم فٹنس میں بہت اچھی ہے اور سکل ورک میں بہتری آ رہی ہے،انگلینڈ کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونس خان کے آنے سے کیمپ میں بہت فرق پڑا ہے، وہ پاکستان کے عظیم بیٹسمینوں میں سے ہیں ،جبکہ مصباح الحق اور یونس خان سے کھلاڑی بہت فائدہ اٹھانے کے کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -