لاہور کے قریب دبئی جیسا شہر بسانے کا فیصلہ

لاہور کے قریب دبئی جیسا شہر بسانے کا فیصلہ
لاہور کے قریب دبئی جیسا شہر بسانے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے نزدیک دبئی جیسا ایک شہر بسانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس جدید ترین شہر کا رقبہ 1لاکھ ایکڑ پر محیط ہو گا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”حکومت کی طرف سے ’ریور راوی فرنٹ اتھارٹی‘ کو اس جدید ترین شہر کی تعمیر کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ یہ شہر لاہور کے شمال میں تعمیر کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈویلپنگ پاکستان نامی اکاﺅنٹ پر بتایا گیا ہے کہ ”پنجاب حکومت اس شہر کی تعمیر کے لیے ایک آرڈیننس جاری کرے گی۔ اس مقصد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں ایک اتھارٹی تشکیل دی جائے گی جو اس منصوبے کی نگرانی کرے گی۔ “پنجاب حکومت کی طرف سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں نجی شعبے کی طرف سے 5ٹریلین روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور پر بوجھ بہت کم ہو گا اور لاہور میں ٹریفک، پانی اور دیگر ایسے مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔ اس نئے شہر میں ایک بہت بڑی جھیل بھی بنائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -