وہ ملک جس کی معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے 41 فیصد سکڑ گئی

وہ ملک جس کی معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے 41 فیصد سکڑ گئی
وہ ملک جس کی معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے 41 فیصد سکڑ گئی

  

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے اور سنگاپور ایسا ملک ہے جس کی معیشت میں اس موذی وباءکی وجہ سے ریکارڈ سہ ماہی کے تناسب سے41.2فیصد کمی واقع ہو گئی ہے۔ این ایس ٹی نیوز کے مطابق اس قدر معاشی تنزلی کے سبب سنگاپور کو شدید ترین مالی بحران کا سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ سال بہ سال کے تناسب سے اپریل سے جون کے درمیان سنگاپور کی معیشت 12.6فیصد گری ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے جی ڈی میں اس قدر کمی کی وجہ 7اپریل سے 1جون تک کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔ جن میں غیرضروری سروسز کی معطلی اور دفاتر کی بندش وغیرہ شامل ہیں۔کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے سنگاپور کی برآمدات کو بھی شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ عالمی سطح پر ان کی ڈیمانڈ میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ چنانچہ سنگاپور کی معیشت میں اس قدر گراوٹ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔عالمی ماہرین سنگاپور کی معاشی حالت سے اندازہ لگا رہے ہیں کہ کورونا وائرس سے دیگر بڑے بڑے ممالک کو کس قدر معاشی نقصان ہو گا۔

مزید :

بین الاقوامی -